امریکی اوپن ٹینس میں بڑا اَپ سیٹ: روسی کھلاڑی نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اوپن ٹینس میں بڑا اَپ سیٹ: روسی کھلاڑی نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کردیا
امریکی اوپن ٹینس میں بڑا اَپ سیٹ: روسی کھلاڑی نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک:امریکی اوپن ٹینس میں روسی کھلاڑی گریگروڈیمیٹرو نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اوپن ٹینس میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔ 

اوپن ٹینس کے پہلے چار سیٹس میں دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ 2-2 سے برابر رہا ، تاہم پانچواں سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں روسی کھلاڑی نے راجر فیڈرر کو غیر متوقع شکست دی اور آخری سیٹ میں فیڈرر کی ایک نہ چلی۔ روسی کھلاڑی نے 2 کے مقابلے میں 6 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کاڈومیسٹک سیزن کے لیے 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کااعلان

اس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین نے  گریگروڈیمیٹرو کی فتح سے زیادہ راجر کی شکست کو اہمیت دیتے ہوئے اس پر طرح طرح کے حیرت اور افسوس سے بھرپور تبصرے کیے جس سے راجر فیڈرر کی شکست ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

دوسری جانب اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مایہ ناز سابق  فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔دونوں کوچز کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی گئی ۔بورڈ کی پانچ ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کوچز کی تقرری کا فیصلہ چند روز قبل کیے گئے انٹرویوز کے تحت کیا۔ سلیکشن کمیٹی میں وسیم خان، اسد علی خان، بازید خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

Related Posts