کون بنے گا یوسی 8 کا وائس چیئرمین؟ لیاری میں بڑا انتخابی معرکہ! 6 امیدوار مدمقابل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ایم ایم نیوز)

کراچی کے علاقے لیاری کی یونین کونسل 8 میں وائس چیئرمین کی خالی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جہاں 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یو سی 8 میں مجموعی طور پر 28 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 7 انتہائی حساس، ایک حساس اور 20 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 53 ہزار 900 ہے۔

اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلیل احمد ہوت اور جمعیت علمائے اسلام کے جبران سمیت 6 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فہیم خان نے پارٹی کی مرکزی پالیسی کے تحت ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts