عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بے قابو! امریکی خام تیل 97 ڈالر فی بیرل ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں بدھ 4 نومبر کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کی نظریں ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ، سفارتی کوششوں اور واشنگٹن کے آئندہ لائحہ عمل پر مرکوز ہیں۔

عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 82 سینٹ یعنی 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 104 ڈالر 42 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 50 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ یہ اضافہ ابتدائی کاروبار میں ہونے والی کمی کے بعد سامنے آیا۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی بھی بنی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 70 ہزار بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts