امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط! جانیں 4 نومبر 2026 کے غیر ملکی کرنسی ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دئیے گئے جہاں امریکی ڈالر کی فروخت قیمت 279 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375 روپے 35 پیسے اور یورو 314 روپے 15 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

4 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے جاری کردہ فاریکس ریٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 277 روپے 25 پیسے جبکہ فروخت قیمت 279 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 371 روپے 35 پیسے اور فروخت قیمت 375 روپے 35 پیسے رہی جبکہ یورو 309 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 314 روپے 15 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال کی خریداری قیمت 73 روپے 80 پیسے اور فروخت قیمت 74 روپے 30 پیسے رہی۔ متحدہ عرب امارات کا درہم 75 روپے 40 پیسے میں خریدا جبکہ 76 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔

کینیڈین ڈالر کی خریداری قیمت 197 روپے 86 پیسے جبکہ فروخت قیمت 204 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ آسٹریلوی ڈالر 193 روپے میں خریدا اور 199 روپے 13 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

چینی یوآن کی خریداری قیمت 38 روپے 55 پیسے جبکہ فروخت قیمت 38 روپے 90 پیسے رہی۔ جاپانی ین کی خریداری قیمت 1.7372 روپے اور فروخت قیمت 1.8368 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بینک خریداری ریٹ 276 روپے 60 پیسے جبکہ ٹی ٹی کلین ریٹ 277 روپے 10 پیسے رہا۔

انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کے نرخ 372 روپے 50 پیسے اور 373 روپے 17 پیسے جبکہ یورو کے نرخ 311 روپے 24 پیسے اور 311 روپے 81 پیسے ریکارڈ کیے گئے۔

سعودی ریال کے بینک خریداری اور ٹی ٹی کلین نرخ بالترتیب 73 روپے 69 پیسے اور 73 روپے 82 پیسے رہے۔

Related Posts