شہباز شریف اور میں آئزک نیوٹن جتنے ذہین ہیں! وزیراعظم کے مشیر کا حیران کن دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ دنیا کے معروف ترین سائنسدان آئزک نیوٹن سے کر ڈالا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ذہنی پختگی اور آئی کیو (IQ) لیول نامور سائنسدان آئزک نیوٹن کی سطح کے قریب ترین ہے۔

شہباز شریف کے کام کرنے کے سخت اور انوکھے انداز پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صبح 6 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک مسلسل محنت کرتے ہیں اور ہر ہفتے باقاعدگی سے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن یا نااہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے اور بدعنوان یا غیر فعال عناصر کو اپنے اردگرد پھٹکنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔

حذیفہ رحمان نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب وزیراعظم کی غیر معمولی قابلیت اور اسپیڈ کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے برجستہ کہا کہ اگر شہباز شریف کا بس چلے تو وہ موجودہ 55 رکنی کابینہ میں سے 52 یا 53 وزراء کو فارغ کر دیں اور بمشکل 2 یا 3 افراد کو ہی برقرار رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن چند وزراء کو فارغ ہونے سے استثنیٰ ملے گا ان میں ان کا اپنا نام بھی شامل ہوگا کیونکہ ان کا آئی کیو بھی وزیراعظم کی سطح کے قریب ہے۔

Related Posts