سندھ میں منکی پاکس بے قابو؟ کراچی کے ڈیڑھ سالہ بچے کی موت! محکمہ صحت کہاں ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

منکی پاکس
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں منکی پاکس کی وباء نے ایک اور معصوم جان نگل لی ہے۔ نیپا اسپتال میں زیرِ علاج ڈیڑھ سالہ بچہ موذی مرض سے جنگ ہار گیا جبکہ صوبے بھر میں مرض کے پھیلاؤ میں تیزی برقرار ہے۔

ترجمان متعدی امراض مرکز (نیپا اسپتال) کے مطابق جاں بحق ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے چند روز قبل ایک نجی اسپتال سے ایمرجنسی کی بنیاد پر نیپا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہبروزِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے میں وائرس کی شدت انتہائی زیادہ تھی۔

سندھ میں منکی پاکس کے اعداد و شمار

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے بھر میں منکی پاکس کے کل 98 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

صحت حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ بھر میں منکی پاکس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔

محکمہ صحت کا عملہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Posts