امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے اچانک لڑکھڑا جاتی ہیں تاہم چند لمحوں میں خود کو سنبھال لیتی ہیں۔
یہ واقعہ میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر پیش آیا جہاں اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے نیچے اتر رہی تھیں۔ انہوں نے بیبی کیریئر پہن رکھا تھا جس میں ان کا 9 ہفتے کا بیٹا ایلک نیل وینس موجود تھا۔
OMG. Second lady Usha Vance, 9-Week-Old son in a carrier, diaper bag on her shoulder, loses her footing on the Marine One stairs. 🙏
She steadies herself. The baby stays in the carrier. Everyone’s ok. https://t.co/zBZpim7acw
— Mr Producer (@RichSementa) October 5, 2026
اوشا کے قدم ڈگمگانے کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنا توازن بحال کیا۔ اس کے بعد ان کی توجہ فوراً بچے کی طرف گئی جسے انہوں نے دلاسا دیا جبکہ بعد میں وہ اطمینان سے مسکراتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔
دوسری جانب جے ڈی وینس بھی اسی وقت ہیلی کاپٹر سے باہر آئے۔ نائب صدر اپنی 4 سالہ بیٹی میرا بیل کو اٹھائے ہوئے تھے۔
وینس خاندان الاسکا کے شہر اینکریج کے دورے کے لیے روانہ ہوا تھا جہاں جے ڈی وینس کو ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔
روانگی سے پہلے نائب صدر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی اس سفر میں ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الاسکا اوشا وینس کی امریکا کی 50ویں ریاست ہوگی اسی وجہ سے خاندان نے 9 ہفتے کے بچے کو بھی تقریباً ساڑھے سات گھنٹے کی اس پرواز میں ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








