کتے کو کمانڈر کا عہدہ مل گیا! میکسیکو کی آرمی میں انوکھی تعیناتی، تصاویر دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گارڈین)

سکیورٹی فورسز میں عام طور پر بڑے اور طاقتور کتوں کو شامل کیا جاتا ہے تاہم میکسیکو کی نیشنل گارڈ میں ایک ایسا ننھا ریکروٹ شامل ہوا ہے جس نے اپنے انوکھے انداز اور دلکش شخصیت سے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ محض 7 کلوگرام وزن اور 21 سینٹی میٹر قد رکھنے والا چہواہوا (Chihuahua) نسل کا یہ ننھا کتا اب فورس کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے خصوصی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

صرف 13 ماہ عمر کے کمانڈو کو خصوصی تربیت کے دوران چھوٹی جسامت کے مطابق تیار کیا گیا ٹیکٹیکل ویسٹ، ہیلمٹ، چشمہ اور سر پر نصب کیمرہ بھی پہنایا جاتا ہے۔

A blond chihuahua in all black: a helmet with a camera, goggles, vest, and slipper.
Photo, The guardian

نیشنل گارڈ کے حکام کے مطابق کمانڈو کو محض عوام کی توجہ حاصل کرنے والے ماسکوٹ کے طور پر نہیں رکھا گیا بلکہ اسے تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے بھی تربیت دی جارہی ہے۔

Small dog laps water held in small plastic container by human hand.
Photo, The guardian

صرف 21 سینٹی میٹر قد رکھنے والا کمانڈو عام طور پر پولیس یا فوجی یونٹس میں نظر آنے والے طاقتور اور جسیم تربیت یافتہ کتوں سے بالکل مختلف ہے۔ میکسیکو سٹی میں حالیہ تربیتی مشق کے دوران ننھے کمانڈو نے سیڑھیاں چڑھنے کے ساتھ مختلف رکاوٹیں بھی عبور کیں، جبکہ اس دوران ’روکو‘ نامی بڑا اور مکمل تربیت یافتہ کتا بھی موجود تھا۔

Woman in fatigues leads small dog up bright red and yellow cement stairway.
Photo, The guardian

لیفٹیننٹ ڈیبورا ہرنینڈز کے مطابق کمانڈو نے نیشنل گارڈ سے متعلق دو عام تصورات کو چیلنج کیا ہے۔ ایک یہ کہ صرف بڑے کتے ہی فورس میں خدمات انجام دے سکتے ہیں اور دوسرا یہ کہ فوجی طرز کی فورس عوام کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم نہیں کرسکتی۔

Two women in fatigues with chihuahua in grassy field with painted cement stairs and balance areas.
Photo, The guardian

ان کا کہنا تھا کہ کمانڈو کی موجودگی لوگوں کو یہ احساس دلاتی ہے کہ وردی کے پیچھے بھی انسان ہی موجود ہیں۔

میکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیا
Photo, Reuters

بزرگ مالکان کی دیکھ بھال سے نیشنل گارڈ تک

کمانڈو کو تقریباً 6 ماہ قبل میکسیکو کی شمالی ریاست چہواہوا سے نیشنل گارڈ نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ اس نسل کے نام سے موسوم ریاست میں اس وقت کمانڈو کے بزرگ مالکان اس کی دیکھ بھال کے قابل نہیں رہے تھے، جس کے بعد اسے فورس میں شامل کرلیا گیا۔

اب کمانڈو سرکاری تقریبات، اسکولوں کے پروگراموں اور عوامی رابطہ مہمات میں بھی شرکت کرتا ہے۔

میکسیکو کی نیشنل گارڈ کے تقریباً 350 کتوں پر مشتمل یونٹ میں کمانڈو اپنی غیر معمولی جسامت اور نسل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اس فورس میں زیادہ تر جرمن شیفرڈ اور لیبراڈور ریٹریور جیسی روایتی ورکنگ ڈاگ نسلیں شامل ہیں۔

چہواہوا نسل کے کتے اپنے بڑے سیدھے کانوں، توانا شخصیت اور تاثراتی آنکھوں کے لیے مشہور ہیں تاہم انہیں عموماً پولیس یا فوجی نوعیت کے سنجیدہ آپریشنل کاموں کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔

کمانڈو اب تک میکسیکو کے یوم آزادی کی پریڈ میں بھی شرکت کرچکا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے میمز گردش کررہے ہیں جبکہ اس کی اپنی کارٹون نما تصویر بھی تیار کی جاچکی ہے۔

Related Posts