سمندری راستے میں پراسرار حملے! آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز نشانہ بن گئے، عملہ محفوظ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ رائٹرز)

آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکرز کو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے جس کے بعد علاقے میں بحری جہازوں کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق پہلے ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز میں معمولی آگ لگی اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد جہاز نے اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

بعد ازاں عمان کے مشرق میں ایک اور خام تیل بردار ٹینکر کو بھی نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملی۔ جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور ماحولیاتی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ برطانوی میری ٹائم حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Posts