ایشین گیمز کرکٹ فائنل: 5 کیچز گنوانے کا خمیازہ! گولڈ میڈل پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ہانگژو: ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا۔ ابھیشیک شرما نے 61 جبکہ تلک ورما نے 51 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور گرین شرٹس نے 5 کیچز کے ساتھ رن آؤٹ کے 2 مواقع بھی گنوائے جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں مطلوبہ کارکردگی نہ دکھائی اور فائنل میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts