پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 3000 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق یکم اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے کمی سے سونا 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 358 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 44 ہزار 733 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 528 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 596 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 610 ڈالر پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی معمولی کمی کا شکار ہوئی اور فی اونس نرخ 50 سینٹ گھٹ کر 60.50 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








