اسرائیلی فوجی طیارے کو سعودی سرزمین پر اترنے کی اجازت کیوں نہ ملی؟ جانیں اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

فلائی دبئی کے مسافر طیارے میں پیش آنے والے پائلٹس کے تنازع اور ہنگامہ خیز واقعے کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے اپنا فوجی طیارہ سعودی سرزمین پر اتارنے کی باضابطہ درخواست مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا تھا جس کی وجہ طیارے کے پائلٹ اور کو پائلٹ کے درمیان مبینہ طور پر پیش آنے والا پرواز کا تنازع یا ہاتھا پائی بنی تھی۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں (مسافروں) کو واپس وطن لانے کے لیے اپنا ملٹری (فوجی) طیارہ سعودی عرب بھیجنے کی اجازت مانگی تھی۔

سعودی حکام نے سیکورٹی اور ملکی خودمختاری کے پیشِ نظر اسرائیلی فوجی طیارے کو اپنے ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ ریاض حکومت کے اس انکار کے بعد متاثرہ اسرائیلی مسافروں کے لیے متبادل انتظام کیا گیا اور انہیں ایک عام کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے باحفاظت اسرائیل روانہ کر دیا گیا۔

Related Posts