فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار کی سطح پر! چاندی بھی سستی! جانیے 29 ستمبر کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج 29 ستمبر 2026 بروز منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 628 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 43 ہزار 712 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 558 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 622 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4,148 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت بھی 0.20 ڈالر کمی کے بعد 60.80 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts