راولپنڈی میں خوفناک منظر! شہری گاڑی کے بونٹ پر اور موٹر سائیکل اگلے حصے میں؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

راولپنڈی میں مری روڈ پر شہری کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر گاڑی چلانے کے واقعے پر کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ٹریفک وارڈن واحد اخلاق کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا جس میں ملزم کے خلاف دفعہ 279 اور 427 کے تحت کارروائی کی گئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ٹریفک وارڈن کے مطابق واقعے کا علم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے ہوا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جمعے کی شب سیاہ رنگ کی گاڑی نے ایک کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جبکہ ڈرائیور فرار ہوتے وقت شہری کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھائے ہوئے تھا۔

واقعے کی ویڈیو 28 ستمبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں موٹر سائیکل کو گاڑی کے اگلے حصے میں پھنسا ہوا اور سڑک پر گھسٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کے لیے تکنیکی ذرائع بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts