چند لمحوں میں سب کچھ بدل گیا! خوفناک حادثے میں 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جنوبی افریقہ کے مغربی کیپ صوبے میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے این 1 ہائی وے پر پیش آیا جو پرنس البرٹ اور لیو گاما کے درمیان واقع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو منی بس ٹیکسیاں آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئیں جس کے کچھ ہی لمحوں بعد ایک تیسری گاڑی بھی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔

NINTCHDBPICT001108351621

تصادم اتنا شدید تھا کہ کئی گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں۔ جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں سڑک پر تباہ شدہ گاڑیوں کا ملبہ، بکھرا ہوا سامان اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ریسکیو اہلکار دکھائی دیتے ہیں۔

NINTCHDBPICT001108351623

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ شدید زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کا بھی علاج کیا جا رہا ہے۔

مغربی کیپ موبیلیٹی کی ترجمان منیرہ علی کے مطابق حادثے کی اطلاع رات تقریباً 11:30 بجے ملی۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اتنا المناک تصادم کن حالات میں پیش آیا۔

جنوبی افریقہ میں منی بس ٹیکسیاں عام شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، تاہم ان گاڑیوں سے متعلق خطرناک حادثات بھی اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ ملک میں سڑکوں پر بڑھتی ہوئی ٹریفک، تیز رفتاری، ڈرائیوروں کی تھکن، گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی اور بعض علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کو مہلک حادثات کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں ایک اور المناک بس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس حادثے میں ایک بس ڈرائیور نے ڈیلیوری گاڑی سے بچنے کی کوشش میں بس کا رخ موڑا تھا، جس کے نتیجے میں شدید حادثہ پیش آیا۔ امدادی اہلکاروں کے پہنچنے پر 16 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ زخمیوں کو وورسٹر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے حادثات میں جان سے جانے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سڑکوں پر انتہائی احتیاط برتنے پر زور دیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حکام نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے خاص احتیاط کی جائے۔ دھند، دھواں، پھسلن اور حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بعض اوقات سڑکیں انتہائی خطرناک ہوجاتی ہیں اس لیے ڈرائیوروں کو رفتار کم رکھنے اور مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts