عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی بہن نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق اہم دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں صحت، اسپتال منتقلی اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی نورین نیازی سے ملاقات کروائی گئی۔ ان کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ دو گھنٹے جم کر کے آئے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نورین نیازی نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل ہونے کا کہا، تاہم عمران خان نے مبینہ طور پر جواب دیا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں اسپتال منتقل ہونے کی ضرورت نہیں۔

حذیفہ رحمان نے مزید دعویٰ کیا کہ ملاقات میں عمران خان نے پارٹی معاملات پر بھی گفتگو کی اور سہیل آفریدی کی حمایت کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان کی بینائی یا آنکھ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کرے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کی پابند ہے اور اگر عدالت طبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا حکم دیتی ہے تو اس پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

Related Posts