شہری حکومت کے پاس لندن والے اختیارات ہوں تب بھی کراچی کا یہی حال ہوگا۔ مصطفٰی کمال

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ختم ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مصطفیٰ کمال
حکومت ختم ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی شہری حکومت کے پاس لندن والے اختیارات ہوں تب بھی کراچی کا یہی حال ہوگا جو ہم دیکھ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں۔ کراچی کے سیاستدان لڑائی نہیں کر رہے بلکہ میں یہ بتا رہا ہوں کہ روشنیوں کے شہر کو کیسے چلایا جاتا تھا۔

ا نہوں  نے کہا کہ کراچی والوں کوخود دیکھنا ہے کہ کون سا لیڈر ان کے کام نہیں آ رہا اور اختیارات کے باوجود کام نہیں کر رہا۔ ہمارے دور میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے تھے۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یہاں آئیں اور کراچی کی صورتحال ٹھیک کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رکن نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عالمی جریدے نے مجھے دُنیا کے تین بہترین میئرز میں سے ایک قرار دیا تھا۔ آج صورتحال اس کے برعکس ہے اور کراچی میں مکھیوں پر مضامین شائع کیے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ  میئر کراچی وسیم اختر نے  چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو ایک روز قبل  پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد ڈرامائی انداز میں  اگلے ہی روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

شہر قائد میں مصطفیٰ کمال جیسے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے آنے کے بعد  شہریوں کو امید ہو چلی تھی کہ شاید اِس بار صفائی ستھرائی کے کام کا سنجیدگی سے آغاز ہوگا لیکن یہ امید اگلے ہی دن میئر کراچی نے ختم کردی جبکہ مصطفٰی کمال یہ کہہ چکے تھے کہ وہ تین ماہ میں شہر کو صاف کردیں گے اور دن رات کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: میئر کراچی وسیم اختر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفٰی کمال کو عہدے سے ہٹا دیا

Related Posts