بچوں کیلئے خوشخبری: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 4 روز مزید بڑھا دی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹیاں
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔  آزاد جموں و کشمیر میں اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) نے پیر کے روز سمر زون میں قائم تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  آزاد جموں و کشمیر کے سمر زون میں شامل تمام تعلیمی ادارے پیر 10 اگست سے جمعرات 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

اس کے بعد جمعہ 14 اگست کو پاکستان کے جشنِ آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق چھٹی ہوگی۔ اس طرح طلبہ و طالبات کو موسم گرما کی تعطیلات میں مجموعی طور پر ایک ہفتے کی توسیع ملے گی۔تعطیلات میں اضافے کا اطلاق سرکاری اور نجی، دونوں طرح کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Related Posts