مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حالیہ گرفتاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حالیہ گرفتاریاں ہماری نظر میں ہیں۔اقوام متحدہ
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حالیہ گرفتاریاں ہماری نظر میں ہیں۔اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہماری نظر میں ہے جبکہ  کشمیری رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر بھی ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارِک کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وادی کی کشیدہ صورتحال اور ایل او سی کی دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام علاقے میں پابندیوں کی رپورٹس بھی ہماری نظر سے گزری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے۔ ملیحہ لودھی

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا  کہ بھارت کو ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو متاثر کریں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم وادی کشمیر کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کو پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے باز رہے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے  ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت

Related Posts