نیو یارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ مسئلے پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ لودھی کے پیغام کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا موقع ہے، قوم تیار ہو جائے۔وزیر اعظم عمران خان
انہوں نے ماریہ اسپنوزا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے کشمیریوں کی زندگی کو مفلوج کیا جارہا ہے اور بھارتی فوج ان پر ظلم کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔
Met Maria Fernanda Espinosa , President of UN General Assembly & briefed her in detail about the grave situation in occupied Kashmir where the continuing curfew & lockdown is exacerbating the suffering of the Kashmiri people.UN should live up to its obligations on IOK pic.twitter.com/dF6IZVJJh5
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 27, 2019
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر پر اپنی اہم ذمہ داری نبھانی چاہئے اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کے حوالےسے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے کشمیر کے حالات ہر روز ابتر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد سے رابطہ