وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد سے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد سے رابطہ
وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد سے رابطہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر بات چیت کے دوران  مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کے حوالےسے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان  کو بتایا  کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے کشمیر کے حالات ہر روز ابتر ہو رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی، خطے کے امن و امان کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے ایل او سی پر جارحیت کے معاملات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا موقع ہے، قوم تیار ہو جائے۔وزیر اعظم عمران خان

یاد رہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل سعودی شہزادہ محمدبن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان نے فون پر بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور خطے کے امن و امان کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔سعودی شہزادہ اور وزیر اعظم پاکستان نے   پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن و امان سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ

Related Posts