نکاح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نکاح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے
نکاح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نےنکاح کے بعد خوشی سے اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز کرکٹر حسن علی سامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کے بعد نکاح کی تقریب کے دوران ریکارڈ کی جانے والی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پرحسن علی کے نکاح کی سب ویڈیوز کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس ویڈیو کو حاصل ہوئی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مکی آرتھر کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کا افسوس ہے۔بورڈ کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ عماد وسیم

 تقریبِ نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔ کرکٹر حسن علی کی خوشی میں ان کے مداحوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئےسوشل میڈیا پر نئے جوڑے کو آنے والی زندگی کے لیے دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

حسن علی کے اہلیہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو میں ان کے چہرے پر موجود خوشی آسانی سے دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کیا بلکہ اس موقعے پر تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے نکاح سے ایک روز قبل    فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا  اور اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے مختلف اسٹائلز کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔

حسن علی نے شادی سے ایک روز قبل کیا گیا فوٹو شوٹ دبئی کے برج الخلیفہ کے ساتھ کروایا۔  رسم حنا پر دوستوں کے ساتھ شغل کرنے والے کرکٹر شاداب خان نے بھی حسن علی کو مہندی لگائی جبکہ فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:   پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ

Related Posts