اسرائیلی فوج کی کس بریگیڈ کا کتنا نقصان ہوا؟ پہلی بار چونکا دینے والے اعدادوشمار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سخت سنسرشپ کے باوجود اعدادوشمار سامنے آگئے، فوٹو غیرملکی میڈیا

اسرائیلی فوج حالیہ جنگ میں اپنے جانی نقصانات پر سخت سنسرشپ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عرب و عبرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی عوام پر جنگی نقصانات کو افشا کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ جنگ کے شروع میں ہی ہنگامی حالات کا نفاذ کرتے ہوئے نتن یاہو حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فوج کے جاری کردہ اعلانات کے علاوہ کسی نے سوشل میڈیا یا کسی بھی ذریعے سے فوجی اموات کو افشا کیا تو اسے 70 ہزار شیکل (اسرائیلی کرنسی) جرمانہ کیا جائے گا۔

اس لیے تمام مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اموات کی اعلان کردہ تعداد اصل تعداد سے بہت کم ہے، مگر پھر بھی جو اعداد وشمار اسرائیلی فوج نے جاری کیے ہیں، وہ چونکا دینے والے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے قریب سمجھے جانے والے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی تازہ رپورٹ میں صہیونی فوج کے جانی نقصانات پر روشنی ڈالی ہے۔

اخبار کے مطابق اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کو اٹھانا پڑا ہے۔ جس نے 109 اہلکاروں اور افسران کو کھو دیا ہے۔ ان میں سے 70 فوجی 7 اکتوبر کے حملے میں مارے گئے تھے، جبکہ باقی غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
اس کے بعد دیگر بریگیڈز کے جانی نقصانات کی تفصیل شائع کی گئی ہے، جو حسب ذیل ہے:
ناحال بریگیڈ: 63 ہلاکتیں
پیراٹروپرز (مظلیین): 46
کمانڈوز: 43
بریگیڈ 401: 39
یحلوم (انجینئرنگ یونٹ): 37
بریگیڈ 7: 29
کفیر بریگیڈ: 24
غزہ کی جنگ کے دوران مجموعی طور پر 850 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
816 فوجی غزہ کے محاذ پر ہلاک ہوئے، جن میں 410 فوجی زمینی آپریشنز کے آغاز کے بعد مارے گئے۔87 فوجی شمالی محاذ پر مارے گئے، جن میں60 زمینی کارروائی کے بعد ہلاک ہوئے۔29 اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے، القدس اور اندرون اسرائیل میں حملوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
اعلیٰ رینک کے افسران:
مارے جانے والوں میں مختلف رینک کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
مجموعی طور پر191 افسران ہلاک ہوئے۔ جن میں 6 بریگیڈیئر جنرل، 10 لیفٹیننٹ کرنل،77 میجر،98 کیپٹن16 لیفٹیننٹ۔
اس کے علاوہ، 257 نچلے درجے کے افسران بھی مارے گئے، جن میں سے241 اسٹاف سارجنٹ،129 سارجنٹ،16 کارپورل شامل تھے۔
مزید اعداد و شمار:
42 فیصد ہلاک شدگان ریزرو فوجی تھے (زمینی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک)
64 فیصد ہلاک شدگان کی عمر 25 سال سے کم تھی۔
ہر چار ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک اسرائیلی خاتون فوجی، غزہ کی جنگ میں ماری گئی۔
66 اسرائیلی خواتین سیکورٹی فورسز (جن میں بھرتی شدہ فوجی اور خواتین افسران شامل ہیں) بھی جنگ میں ماری گئیں۔

Related Posts