عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا تسلسل رک گیا ہے جس سے سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستگی اور پرافٹ ٹیکنگ سے بدھ کو ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے گھٹ کر 2لاکھ 96ہزار 467روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کی کمی سے 3ہزار 427روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60روپے کی کمی سے 2ہزار 938روپے کی سطح پر آگئی۔