یہ پاکستان کا مقابلہ کرینگے؟ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی آبادی پر بم گرادیا

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا، فوٹو ڈان

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کاشکار ہے، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا جس سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےعلاقے شیوپوری میں پیش آیا، ایسا لگتا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی جانب سے اپنی ہی آبادی پر بم  گرانے کا یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعے میں آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کر رہا ہے، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر بھی گرچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پے درپے جدید طیاروں، بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے، بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی میں ناکامی کےساتھ پائلٹس کی تربیت میں بھی ناکام  ہے۔

Related Posts