یہ تو بچوں کے ساتھ بھی نہیں کھیل سکتے! بابراعظم اور نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam, Naseem Shah fail to impress in National T20 Cup 2025
GEO SUPER

پاکستانی کرکٹ کے بڑے نام بابراعظم اور نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

دونوں کھلاڑی، جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا، لاہور بلوز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات تھیں کہ بابراعظم اور نسیم شاہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت ہی نہیں کریں گے مگر وہ لاہور بلوز کی پلیئنگ الیون میں کراچی وائٹس کے خلاف میدان میں اترے لیکن نہ ان کا تجربہ کام آیا، نہ ہی ان کے بڑے نام کی کوئی لاج رکھی جا سکی۔

نسیم شاہ جنہیں پاکستان کرکٹ کا ابھرتا ہوا تیز گیند باز کہا جاتا ہے، چار اوورز میں 41 رنز دے کر ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ان کی خراب لائن اور لینتھ نے کراچی وائٹس کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا اور وہ کسی بھی اہم موقع پر ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔

دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو 172 رنز کا مشکل ہدف دیا، جو لاہور کے بلے بازوں کے لیے پہاڑ ثابت ہوا۔ بابراعظم، جو اوپننگ کے لیے آئے، ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر وہ پویلین لوٹ گئے جس میں تین چوکے تو شامل تھے، مگر اس کے بعد وہ زیادہ دیر وکٹ پر رکنے کی ہمت نہ کر سکے۔ ان کی جلد واپسی نے لاہور بلوز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابراعظم پہلے لاہور بلوز کے اسکواڈ میں شامل ہی نہیں تھے اور ان کی شرکت غیر یقینی تھی، لیکن جب موقع ملا تو وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں مکمل ناکام رہے۔

ایسا لگتا ہے کہ نہ نسیم شاہ کی گیند میں کوئی جان رہی، نہ بابراعظم کی بیٹنگ میں وہ پرانا تسلسل۔ کرکٹ شائقین کو تو یہی کہنا پڑے گا، یہ تو بچوں کے ساتھ بھی نہیں کھیل سکتے۔

Related Posts