انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس پاکستان میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے کٹ استعمال ہونے والے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ لکھا جائے گا۔
آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کے ساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
قومی اسمبلی: وزیر اعظم کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے اوو اوو کے شور سے آسمان سر پر اٹھا لیا
آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی نے آئندہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم بھارتی کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کرے گی۔