خیبر پختونخواہ کے 2 مزید بچوں کے اجسام میں پولیو وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو ویکسینیشن
(فوٹو: فائل)

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے 2 مزید بچوں کے اجسام میں پولیو کے مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 83 ہو گئی۔

خیبر پختونخواہ کے بنوں ڈویژن کے شہر لکی مروت میں 2 پانچ سالہ بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے۔ ایک بچے کا تعلق لکی مروت کے علاقے اباخیل جبکہ دوسرے کا تعلق ماما خیل سے ہے۔

اب تک صوبے بھر میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز ضلع لکی مروت سے رجسٹر کیے گئے جبکہ بنوں کے ضلعے میں ریکارڈ کردہ کیسز کی تعداد 25 ہے۔لکی مروت میں اب تک 29 بچوں کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں لاکھوں والدین نے انسدادپولیو مہم کے دور ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کر دیا، جس کے باعث پولیو کے مرض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 7 روز قبل تک صوبے میں79 پولیو کیسز سامنے آگئے  جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لاکھوں والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

Related Posts