ہانگ کانگ سکسز، پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرکے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگ کانگ سکسز
(فوٹو: جیو نیوز)

ہانگ کانگ سکز لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرکے شکست دے دی ہے۔ جیت کے نتیجے میں پاکستان کوارٹر فائنل پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہرے ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 119رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کیلئے 120 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر آصف علی اور اخلاق احمد نے اننگز کے آغاز سے ہی بھارتی بولرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 5اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

بین الاقوامی سپر سکسز میں پاکستان کے آصف علی اور محمد اخلاق کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔ آصف علی نے 14گیندوں پر 55رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ محمد اخلاق نے 12گیندوں پر 40رنز کی اننگ کھیلی۔

اس حوالے سے اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مختصر ترین فارمیٹ کے میچ میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آصف علی اورمحمد اخلاق کے علاوہ کپتان فہیم اشرف نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح یادگار ثابت ہوئی جس کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے جہاں قومی کرکٹ ٹیم سے مزید شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts