وزیر اعظم پاکستان عمران خان27 دسمبر کو کراچی کے ایک روزہ مختصر دورے پر آئیں گے جس کے دوران انہیں شہرِ قائد کے مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔
عمران خان تحریکِ انصاف سندھ اور تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کی سیاسی تنظیم سازی، نظم و ضبط اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکی ملاقاتیں ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ملاقاتیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی دوروز قبل منعقدہ تقریب حلف برداری کے دوران ہوئیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقاتیں