مِس امریکا 2020 کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیل شریئر کے نام

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Miss America
مِس امریکا 2020 کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیل شریئر کے نام

امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ کمیل شریئر  مِس امریکا 2020 منتخب ہو گئی ہیں۔

ریاست ورجینیا کی بائیو کیمسٹ کیمیل شریئر نے اپنے سائنسی علم کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرکے مس امریکا کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ لیب کوٹ پہنے انہوں نے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی عمل انگیزی کی دلچسپ انداز میں وضاحت کی۔

اس موقع پر شو کے تینوں ججز نے انہیں خوب داد دی اور ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند 50 خواتین کے درمیان انہیں فاتح قرار دیا،انھوں نے یہ ٹائٹل مِس امریکا کا تاج سر پر سجانے کی خواہش مند 50 حسیناؤں کو شکست دے کر جیتا ہے۔

Camille Schrier, Miss America winner 2020

یہ مقابلے جیتنے کے بعد انھیں 50 ہزار امریکی ڈالر کی سکالرشپ ملی ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ ’مِس امریکہ کے بارے میں دقیانوسی تصورات کو توڑنا چاہتی ہیں، شریئر کی آبائی ریاست پنسلوانیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ویمن آف سائنس‘ جو کہ ان کے لیے زیادہ موزوں ہے، بن کر مس امریکا 2020 کے حوالے سے دقیانوسی سوچ کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

Image result for miss america

شریئر کا کہنا تھا کہ میں ملکہ حسن نہیں ہوں، میں تنظیم کی نمائندہ ہوں اور سر پر تاج سجائے فرد کے علاوہ بھی کچھ ہوں،کمیل شریئر کے پاس سائنس کی دو انڈر گریجویٹ ڈگریاں ہیں اور اب وہ ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے فارمیسی میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Related Posts