کراچی: ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں17ارب 20 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے نومبر 2019 کے درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں 17 ارب 20 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
گزشتہ ماہ 71 ارب 44 کروڑ کی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں، جوہ نومبر میں اکتوبر کی نسبت 10 ارب روپے سے زائد ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک میٹریل نومبر 2019 میں 26 ارب 72 کروڑ روپے کا درآمد کیا گیا جب کہ نومبر میں ہی 15 ارب 7 کروڑ روپے کی کھاد درآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے بہترین کارگردگی پر ٹاپ امپلائیر کا ایوارڈ جیت لیا