مقبول ترین گیم جی ٹی اے 6 کب ریلیز ہوگی؟ نئے فیچرز کیا؟ مکمل تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی ٹی اے 6
(فوٹو: آن لائن)

راک اسٹار گیمز کی پیشکش گرینڈ تھیفٹ آٹو کا چھٹا ورژن جسے مختصراً جی ٹی اے 6 کہا جاتا ہے، اس کا ٹریلر یوٹیوب پر دستیاب ہے جسے 20کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے جس سے اس گیم کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

جہاں تک جی ٹی اے سیریز کا تعلق ہے تو سب سے پہلے اس گیم پر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی توجہ دینا اس وقت شروع کی جب جی ٹی اے وائس سٹی ریلیز کیا گیا جس میں گرافکس بہت حد تک پہلے کے ورژنز کے مقابلے میں بہتر تھے۔

موجودہ دور کی بات کی جائے تو جی ٹی اے فائیو آج بچوں اور بڑوں دونوں کی پسندیدہ گیم بن چکی ہے جس میں تشدد کے ساتھ ساتھ رنگینی اور تحیر کا عنصر نمایاں ہے جس کے اب تک کے ورژن صرف ایک ہی پلیئر کے کھیلنے کیلئے بنے ہیں۔

آج سے 7 ماہ قبل ریلیز کیے گئے جی ٹی اے 6 کے ٹریلر سے قبل جو وارننگ دیکھنے کو ملتی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گیم بچوں کیلئے نامناسب ہے کیونکہ اس میں تشدد، مار پیٹ، قتل و غارت، خون اور جنسی مناظر دکھائے جاتے ہیں جو صرف بالغ افراد کیلئے بنے ہیں۔

جی ٹی اے 6 کے نئے فیچرز

تاحال جی ٹی اے 6 کے نئے فیچرز مکمل طور پر سامنے نہیں آسکے تاہم یوٹیوبرز نے اس حوالے سے کافی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جی ٹی اے 6 میں بلڈنگز کو داخلے کے قابل بنادیا گیا ہے، یعنی پہلے جو بلڈنگ صرف دیکھنے کیلئے تھیں، ان میں داخل ہو کر توڑپھوڑ کی جاسکے گی۔

دوسرے نمبر پر جو نیا فیچر شامل کیا جائے گا وہ رینڈملی جنریٹڈ انٹیرئیرز ہوں گے یعنی کسی بھی بلڈنگ کے اندر جو کچھ موجود ہے یا باہر بھی جو چیزیں ہیں، انہیں الٹ پلٹ کر دیکھنا ممکن ہوسکے گا جبکہ تیسرے نمبر پر موجود فیچر گیم کا فوکس بدل دے گا۔

گرینڈ تھیفٹ آٹو کے چھٹے ورژن میں تیسرے نمبر پر گیم کی توجہ صرف اور صرف ڈکیتی پر مرکوز رہے گی جو گیم کا مرکزی خیال بھی ہے کہ ایک شخص مختلف جگہوں، گاڑیوں اور بلڈنگز میں گھس کر ڈکیتیاں اور چوریاں کرتا نظر آتا ہے۔ چوتھے فیچر کا تعلق گیم کی عمومی زندگی سے ہے۔

چوتھے نئے فیچر کے تحت جی ٹی اے 6 میں عمومی زندگی جی ٹی اے 5 سے بہتر دکھائے جانے کا امکان ہے جس میں ساحل سمندر کی زندگی، سڑکوں پر گھومتے پھرتے لوگ اور امریکی طرزِ زندگی کے دیگر مناظر شامل ہیں۔ اسی طرح مزید نئے فیچرز بھی گیم کا حصہ ہیں۔

Related Posts