چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقعے پر راولپنڈی کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 دسمبر کو جو علم گرانے کی کوشش کی گئی، وہ علم تھامنے آ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں 27 دسمبر کو بے نظیر شہید کا علم تھامنے راولپنڈی آؤں گا جبکہ ٹوئٹر پیغام میں اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے ”بے نظیر بے قصور“ کے عنوان سے نظم سنائی۔
#ChaloChaloPindiChalo #27December #LiaqatBaghChalo https://t.co/EuxYCrhikd
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوری آزاد ملک چاہیے یا کٹھ پتلی کے غلام بننا چاہتے ہیں؟ سلیکٹڈکوگھربھجواکرعوامی راج قائم کریں گے۔
رائے ونڈ میں گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پنجاب کے دل لاہور میں آیا ہوں ، پارٹی کے کارکنوں، عہدیداروں اور جیالوں کیلئے اسپیشل پیغام لے کر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے جہاں طلبہ احتجاج کرتے ہیں تو مقدمات ہوتے ہیں؟ مزدور، کسان اورسیاستدان احتجاج کریں تو انہیں گرفتار کرلیاجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام فیصلہ کریں جمہوری حکومت چاہیے یا کٹھ پتلی کی غلامی؟ بلاول بھٹو