امریکا کیخلاف پاکستان کی شکست پی سی بی کیلئے سبق ہے، تنویر احمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s defeat against US is lesson for PCB: Tanvir Ahmad

پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کو ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سبق قرار دیا ہے۔

امریکا میں کرکٹ کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے والے تنویر احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے 15 دن قبل کرکٹ ٹیم کو ٹیکساس بھیجنے کا مشورہ دیا تھا اور انہیں پریکٹس کے لیے زمینی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر ان کے مشورے پر عمل کیا جاتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

یاد رہے کہ امریکا نے اپنی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے دن کا لطف اٹھایا جب جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک شاندار سپر اوور میں شکست دی۔

کرکٹ میں نوآموز امریکاکے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر پوری دنیا میں کرکٹ شائقین حیران ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Related Posts