کراچی: پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الائونس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد چھان بین شروع کردی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن میں اعلی ترین انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
ائیرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تعیناتی پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پاک فضائیہ سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو غیر قانونی طور پر اضافی لاکھوں روپے کے الانس اور فوائد دئیے گئے اور پی آئی اے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک