پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سہرا بندی لاہور کے نواحی قصبے پھول نگر میں ہوئی، دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیے۔
فہیم اشرف کو سسرال کی جانب سے تحفے میں کار بھی دی گئی۔شادی کے موقع پر فہیم اشرف کُلا اور سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ دلہن لینے لاہور سے نارووال پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا والہانہ استقبال کیا۔
فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔ شادی میں ن لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
آج پھول نگر میں قومی کرکٹر کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہوگی، قومی کرکٹرز سمیت اہم سیاسی،سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔