غزہ پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل ڈھٹائی پر اتر آیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔ جنگ بندی حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگی۔

نیتن یاہو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملکوں کو حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں 230 سے زیادہ یر غمال بنائے گئے افراد کی رہائی کی جدوجہد میں ہماری مزید مدد کرنا چاہیے۔

نیتن یاھو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ مغویوں کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کروایا جائے۔ انہوں نے کہا یرغمالیوں میں 33 بچے بھی شامل ہیں اور حماس انہیں یرغمال بنا کر دہشت زدہ کر رہی ہے۔

دنیا کے 75ممالک کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دوخصوصی نوجوانوں سے ملیے

نیتن یاہو نے کہا کہ جس طرح امریکہ پرل ہاربر پر بمباری کے بعد یا نائن الیون کے بعد جنگ بندی پر راضی نہیں ہوا تھا اسی طرح اسرائیل بھی 7 اکتوبر کے خوفناک حملوں کے بعد حماس کے ساتھ دشمنی ختم کرنے پر راضی نہیں ہوگا۔

نیتن یاھو نے کہا جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل سے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے، دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے، بربریت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ ہے اور ایسا کسی صورت نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل یہ جنگ جیتنے تک لڑے گا۔ فوج غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے راستے سے ہٹ رہی ہے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں 8306 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Related Posts