دنیا کے 75ممالک کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دوخصوصی نوجوانوں سے ملیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے 75ممالک کا سفر موٹر سائیکل پر کرنا کسی عام انسان کے بس کی بات بھی نہیں ہے تاہم 2 خصوصی نوجوانوں نے یہ مشکل کام سرانجام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ راٹھور اور مصطفیٰ نے دنیا کے 75 ممالک کا سفر موٹر سائیکل پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز پاکستان سے ہوگا۔ اپنے ایک ہاتھ سے محروم فاطمہ راٹھور کا کہنا ہے کہ اگر کسی کیلئے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں تو ان کو بتانا چاہئے۔ لوگ ہماری کاوشوں کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

خصوصی صلاحیتوں کی حامل سماجی رہنما فاطمہ راٹھور کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہئے اور پاکستان میں یہ رجحان دیگر ممالک کی بہ نسبت کسی قدر کم ہے۔ مصطفیٰ پاکستان کا موٹر سائیکل پر پہلے ہی دورہ کرچکے ہیں اور اب اس کا دائرہ بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

مہنگائی کی ٹینشن، نہ بجلی بل اور کرایوں کی۔ گرانی سے تنگ کراچی کے شہری نے درخت پر گھر بسالیا

فاطمہ راٹھور کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 2 سال سے اس کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اور یہ مشکل بھی لگتا ہے لیکن اپنی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہم یہ کر لیں گے۔ مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ہمیں 75ممالک کی موٹر سائیکل پر سیر کا خیال معاشرے کو دیکھ کرآیا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم معذور ہیں تو ہمارا کام شاید بھیک مانگنے سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ ہمیں یہ سوچ بدلنی ہے۔

مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو دکھانے کیلئے 75 ممالک کی موٹر سائیکل پر سیر کرنی ہے اور یہ پیغام ہر جگہ پہنچانا ہے۔ پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ میں اپنی 3 پہیوں کی موٹر سائیکل پر 7000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرچکا ہوں۔ 

Related Posts