خواہش ہے اسرائیلی وزیر اعظم کی دردناک موت اپنی آنکھوں سے دیکھوں، پاکستانی اداکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دردناک موت کا دن دیکھیں اور تب تک زندہ رہیں۔

پاکستانی اداکار عثمان خالد نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے۔

 

اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی۔

مختلف ممالک میں آج بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے، شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنے اور انسانی جانوں کو بچانے کا مطالبہ کیا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اموات کی تعداد 7 ہزار 650 تک پہنچ گئی ہے۔

 

Related Posts