بھارت میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bride refuses to marry
Bride refuses to marry

ممبئی: بھارت میں شادی کے انکار پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کرنے والی زیرعلاج لڑکی سے اس کے محبوب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی کرنا پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انتہائی انوکھی تقریب میں زیرعلاج مریضہ کی شادی ہوئی ہے۔

نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کی جانب سے شادی سے انکار پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسپتال میں زیر علاج تھی۔

ایک ہفتے بعد لڑکی کے ہوش میں آنے پر اس کے دوست نے اسپتال آکر لڑکی سے شادی کرلی۔ تقریب میں اسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کا عالمی دن: پاکستان میں کس شخصیت پر کتنی کرپشن کے الزامات؟

لڑکی کا تعلق نچلی ذات سے ہے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم خودکشی کی کوشش کے بعد لڑکے کو شادی کرنا پڑگئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا تھا جس پر لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا تاہم اس پر بھی لڑکا شادی کے لئے تیار نہیں ہوا تو لڑکی نے زہریلی دوا پی لی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Related Posts