گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر765 ملزمان کو گرفتار کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رواں ماہ کے ابتدائی ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے158مفرور ،27اشتہاریوں و دیگر580ملزمان سمیت مجموعی طورپر765ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران44مفرور،06اشتہاری و دیگر360ملزمان سمیت مجموعی طور پر410 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے35مفرور،11اشتہاری و دیگر139ملزمان سمیت مجموعی طور پر185 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کا عالمی دن: پاکستان میں کس شخصیت پر کتنی کرپشن کے الزامات؟

سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران12مفرور،06اشتہاری ودیگر44ملزمان سمیت مجموعی طور پر62ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران19مفرور،02اشتہاری ودیگر23 ملزمان سمیت مجموعی طورپر44ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران30مفرور،02اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر32 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران18مفرور ودیگر14ملزمان سمیت مجموعی طور پر32ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

Related Posts