اسٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 297.17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 اسٹاک مارکیٹ میں 322 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 146 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 160 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 رفحان مکئی کے حصص کی قیمت میں 350.00 روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ 8,350.00 روپے پر بند ہوا، دوسرے نمبر پر باٹا (پاک) رہا جس کے حصص قیمت میں 50.61 روپے کا اضافہ ہوا۔

 دوسری جانب آج کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 93  پیسے سستا ہوا ہے۔

پی آئی اے کو پی ایس او سے ایندھن کی فراہمی بند، فلائٹ آپریشن متاثر

 ڈالرکا بھاؤ انٹر بینک میں 93 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 58 پیسے ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے تھا۔

Related Posts