پنجاب حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Usman Bazdar confirms 1493 Corona cases in Punjab

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں۔انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے-ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے-اب صرف عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں،پنجاب حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوسکتے۔

ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے-سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے-انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے ۔کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کراپنے منصب اورملک سے غداری کرتے ہیں۔ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔

کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔

نیا پاکستان مکمل طور پر کرپشن سے پاک ، اقبالؒ کے خواب اور قائد محمد علی جناح ؒکی سوچ کا عکاس ہو گا۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔

Related Posts