اسلام آباد :وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس‘ سے نوازا جائے گا۔
عمران خان کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکسانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں انہیں بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔
زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ سرکاری دورے کے دوران ایک خاص تقریب کے موقع پر دیا جائے گا۔بحرین کے نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے رواں سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار
وزیر اعظم متوقع طور پر 15 دسمبر سے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ عمران خان اپنے سرکاری دورے کا آغاز بحرین سے کریں گے جہاں وہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے اور بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے سرکاری دورے میں بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے جب کہ عمران خان ملائشیا میں اپنے سرکاری دورہ ختم کرنے سے قبل جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ