پاکستان 2021میں چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز کے کی میزبانی کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

south asian games
پاکستان 2021میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرےگا

لاہور: پاکستان 2021 میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا،گیمز کی میزبانی کاروایتی پرچم وصول کرنے کیلئے صدرپی او اے عارف حسن کھٹمنڈو پہنچ گئے۔

پاکستان دو سال بعدہونے والے گیمز کاروایتی پرچم 10 دسمبر کو وصول کرے گا،صدرپی او اے عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ان گیمز کوبہترین طریقے میں کرانے کیلئے تیار ہے،ان کاکہناتھاکہ 2014 میں گیمز اسلام آباد میں ہوئی تھیں اس بار 3 شہروں میں کرانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھ ایشین گیمزمیں مزید2گولڈ میڈل پاکستان نے اپنے نام کرلئے ،پاکستان کے میڈلزکی تعداد77 ہوگئی

ان کاکہناتھا کہ 2004 میں صرف ایک شہر اسلام آباد میں پندرہ گیمز کرائی گئی تھیں۔ اس بار زیادہ ایونٹس ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کرکے تمام وینوز کو فائنل کریں گے۔

سید عارف حسن نے کہا کہ یہ گیمز کسی ایک فرد، ادارے کی نہیں، یہ پورےپاکستان کی گیمز ہوں گے، ہم سب کو مل کر انہیں کامیاب بنانا ہے۔دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے انٹرنیشنل ایونٹس کرانے کا اہل ہے اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی یہ سرزمین ہے۔

Related Posts