وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملک کے حالات ٹھیک ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے حالات 15 جنوری تک بہتری کی طرف جاتے ہوئے اور ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آزادی مارچ لے کر مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن دھرنا قید کاٹنے سے زیادہ مشکل ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چاہتا ہوں قوم کا لوٹا ہوا پیسہ لوٹنے والوں سے لے کر انہیں جہاں چاہیں، جانے دینا چاہئے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم کا ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ کا شمار پارٹی کے چند ایک اچھے لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جبکہ خاموشی مریم نواز کا مقدر بن چکی ہے، وہ آئندہ بھی چپ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مسائل جنم لے سکتے ہیں، اپوزیشن سینیٹ میں 14 نشستوں سے ہار گئی تھی جبکہ سینیٹ میں قومی اسمبلی کے مقابلے میں ووٹنگ کا عمل زیادہ آسان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے، وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے؟ مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جانا چاہیے، شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
روفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے2 روز قبل لاہور میں واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن وزیراعظم کیسے تبدیل کرے گی؟ شیخ رشید کا سوال