کسی بھی شخص سے ملاقات کے دوران ایک بات پر غور ضرور کریں۔عدنان صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص سے ملاقات کے دوران ایک بات پر غور ضرور کریں کہ وہ آپ کا دوست یا پھر جاننے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے والد اکثر مجھ سے کہا کرتے تھے کہ دوست اور جاننے والے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے والد دوست اور جاننے والے کے درمیان فرق سمجھانے کیلئے ایک شعر دوہرایا کرتے تھے کہ:

وفاکے شہر میں قحطِ وفا ہے اے شاعر

ہزار دوست ملے ایک دوستی نہ ملی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے کہا کہ آپ بھی جب کسی سے ملتے ہیں تو یہ غور کیا کریں کہ وہ آپ کا دوست ہے یا جاننے والا ہے۔ اس لیے کسی بھی شخص سے ملنے سے قبل اپنے ذہنوں پر زور ضرور ڈالیے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ایشائی خاتون کہنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپریل کے دوران بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کی اسٹار وارز فلم کی ہدایتکار منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شرمین پہلی جنوبی ایشائی خاتون ہیں جو اسٹار وارز فلم کیلئے بطور ہدایتکار چن لی گئی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے اس بیان پر عدنان صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرمین عبید چنائے پہلے پاکستانی اور اس کے بعد ایشیائی خاتون ہیں۔

 

Related Posts