امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ایلس ویلز نے پاکستان کی معاشی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ ایلس ویلز نے موڈیز رینکنگ میں پاکستان کی بہتر درجہ بندی پر مسرت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی موڈیز رینکنگ بہتری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر اطمینان اور خوشی ہوئی۔
امریکی خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی کاوشوں اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان اس مقام تک پہنچا، جبکہ آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔
پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان جرات مندانہ معاشی اقدامات کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے جبکہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی اپنی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔
ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات کو توسیع دینے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے جبکہ جرات مندانہ معاشی اقدامات ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔
Pleased to see that @MoodysInvSvc has revised Pakistan’s credit outlook to stable thanks to @FinMinistryPak’s reform efforts and IMF program. With bold economic reforms, Pakistan can boost growth, attract private capital, and expand exports. AGW
— State_SCA (@State_SCA) December 3, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ برس 15 تجارتی وفود بھیجے جائیں گے۔
گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک میں 21 نومبر کو ایک دستاویز پڑھی گئی جس میں زیادہ تر بات پاک چین اقتصاری راہداری (سی پیک) منصوبے پر کی گئی تھی لیکن اس میں پاکستان اور امریکا کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعدد تجاویز بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: امریکا 15 تجارتی وفود پاکستان بھیجے گا، ایلس ویلز