پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Market Crash
PSX 100

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 58.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، اور کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت19.46فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40444پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی ۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 100 انڈیکس 40 ہزار سے نیچے آگیا

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39725پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 183.66پوائنٹس کی کمی سے18204.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 152.72پوائنٹس کی کمی سے 28118.73پوائنٹس ہو گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،229میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر75کھرب82ارب 93کروڑ68لاکھ روپے ہو گیا ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے بھاومیں324.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 6814.50روپے ہو گئی اسی طرح 97.46روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت2048.47روپے پر جا پہنچی۔

تاہم رفحان میظ اور کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور90روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں رفحان میظ کے حصص کی قیمت گھٹ کر6900روپے اورکولگیٹ کے حصص کی قیمت کم ہو کر1890روپے پر آ گئی۔

Related Posts